Ijtihad - Roshan Khayal Islam Ka Tassawur Aur Jadeed Turkey Ka Tajarba (PB) By: Muhammad Yusuf Goraya

Ijtihad - Roshan Khayal Islam Ka Tassawur Aur Jadeed Turkey Ka Tajarba (PB) By: Muhammad Yusuf Goraya

  • Rs.580.00
    Unit price per 


ر نظر کتاب میں مصنف نے اس نظریاتی بحث کی تاریخ بیان کی ہے جو ترکی میں عہد ملوکیت کے فقہ کے علم برداروں اورجدید علوم سے بہرہ ور روشن خیال مسلمانوں کے درمیان دو سو سال تک جاری رہی۔ اٹھارویں صدی کے اوائل میں خلافت عثمانیہ روایت پرستی اور پسماندگی کا شکار ہو چکی تھی۔ روایت پرست علمانہ صرف نظامِ حکومت پر اثر انداز ہوتے تھے بلکہ عدلیہ پر بھی انہیں کنٹرول حاصل تھا۔ وہ علما اسلام کے ابدی اصولوں اورسماجی ارتقا کے تقاضوں سے منہ موڑ کر روایتی فقہ کی اندھی تقلید پر مصر رہے اور جدید سائنسی اور جمہوری دَور کے تقاضوں کے مطابق اجتہاد کی ہر کوشش کی بھرپور مخالفت کرتے رہے۔ اس کتاب کے مطالعے سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ اگر روایت پرست ملاّ سچے اور حقیقی اجتہاد کی راہ میں رکاوٹیں نہ ڈالتے تو ترک حکمرانوں کی وسیع سلطنت اندرونی طور پر عدم استحکام کا شکار نہ ہوتی۔عین ممکن ہے کہ اگرترکی میں اجتہاد کا عمل جاری ہو جاتا تو مسلمانانِ عالم کے لیے سوچ اور ارتقا کی نئی راہیں کھل جاتیں اورمسلمان اس فکری اور معاشرتی بحران میں مبتلا نہ ہوتے۔اس کتاب میں عثمانی دَور کے بعد جدید جمہوریہ ترکیہ کے قیام کے حوالے سے دلچسپ تجزیہ پڑھنے کو ملتا ہے

We Also Recommend